لاہور: آئس کا نشہ ایک اور جان نگل گیا، دوستوں کیخلاف مقدمہ درج

Last Updated On 25 August,2019 05:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئس کا نشہ ایک اور جان نگل گیا، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کا رہائشی حمزہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے دم توڑ گیا، دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جوہر ٹاؤن کا رہائشی سیکنڈ ائیر کا طالبعلم حمزہ آئس کے نشہ کے باعث جان سے گیا۔ حمزہ محمود نامی نوجوان دوستوں کی باربی کیو پارٹی میں نشہ کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔

پولیس نے مرنے والے نوجوان حمزہ محمود کے چچا کی مدعیت میں اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حمزہ محمود کو اس کے دوستوں اسامہ، حمزہ نقوی اور دیگر دوستوں نے زبردستی نشہ کروایا۔

پولیس نے حمزہ محمود کے ایک دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔ حمزہ محمود کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔