اے این ایف نے ہیروئن بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Last Updated On 18 August,2019 03:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس پولیس سٹیشن کلفٹن نے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

دنیا نیوز کے مطابق شہر قائد میں اے این ایف پولیس اسٹیشن کلفٹن نے کوریئر بکس سے منشیات برآمد کر لی ہے۔ کوریئرسروس سے پارسل روک کر890 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، 7 کارٹن باکس میں چھپائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہیروئن کو برطانیہ بھیجا جا رہا تھا، پارسل کراچی سے کاشف خان ولد مومن خان نے بک کرایا تھا۔