ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

Last Updated On 18 August,2019 03:58 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قبائلی رہنماء سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے نواب امان اللہ خان زرکزئی، 14 سالہ نواسے اور 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے۔ واقع کے بعد لیویز اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نواب امان اللہ خان زہری کا قافلہ بلبل علاقے سے نور گامہ کی طرف جا رہا تھا کہ بلبل علاقے سے تھوڑے ہی فاصلے پر کریش پلانٹ کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا۔