کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 13مشتبہ افراد زیر حراست

Last Updated On 09 July,2019 03:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ، گنا منڈی، مچھرکالونی اور سپرہائی وے کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 13مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ، دو درجن سے زائد موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

کراچی میں رات گئے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جو سہراب گوٹھ، گنامنڈی، سپرہائی وے، مچھرکالونی اور اطراف کے علاقوں میں کیا گیا۔

علاقے کی ناکہ بندی کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران 13 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جن میں سے دو ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چوری شدہ کار، ٹیپ، لیپ ٹاپ بیگ اور دو درجن سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔