فیصل آباد: زیادتی کیس میں ملزم کے وکیل کا مدعیہ پر تشدد، خاتون نے جوتوں سے پیٹ ڈالا

Last Updated On 17 May,2019 03:19 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی سیشن کورٹ عدالت میدان جنگ بن گئی، زیادتی کیس میں ملزم کے وکیل کا خاتون پر تشدد، خاتون نے ملزم کو جوتوں سے پیٹ ڈالا۔ ملزم علی حیدر کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

فیصل آباد کی سیشن عدالت میں جھگڑا، خاتون سے زیادتی کیس کی سماعت میں گرفتار ملزم علی حیدر کو رہائی ملنے کے بعد ملزم کے وکیل نے احاطہ کچہری میں متاثرہ خاتون پر سرعام تشدد کیا، ملزم کے وکیل نے خاتون کو دھکے دئیے اور تھپڑ مارے۔

خاتون نے ضمات پر رہا ہونے والے ملزم علی حیدر کی جوتوں سے پٹائی کی، پولیس اور شہریوں نے جھگڑا ختم کروایا۔