پسنی میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 99 کروڑ روپے کی چرس برآمد

Last Updated On 06 May,2019 03:26 pm

گوادر: (دنیا نیوز) بلوچستان کے نواحی علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 99 کروڑ روپے کی چرس برآمد کر لی۔

پاکستان کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق پسنی کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں اسپیڈ بوٹ سے چھپائی گئی منشیات برآمد کی گئی۔ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 1000 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 990 ملین روپے (99 کروڑ روپے) بتائی جاتی ہے جبکہ خدشہ ہے کہ منشیات مشرق وسطی اسمگل کی جارہی تھی جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔