لاہور میں گیارہ سالہ ملازمہ کا قتل، مقتولہ کا ماموں قاتل نکلا

Last Updated On 23 April,2019 10:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) فیصل ٹاؤن میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، مقتولہ کا قاتل اس کا ماموں نکلا، پولیس نے ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ ملزم نے مقتولہ کو قتل کرکے سوئمنگ پول میں گرنے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم کی جانب سے بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے، تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں گھر کے سوئمنگ پول سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر دو افراد کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بلاک میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں گھر میں بنائے گئے سوئمنگ پول سے گھریلو ملازمہ 11 سالہ حنا کی لاش برآمد ہونے پر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔