کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

Last Updated On 09 April,2019 02:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

بلدیہ پکوڑہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہوٹل میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ٹریفک پولیس اہلکار صدیق جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شفیق زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات سے قبل ہوٹل کی دراز کھولنے کی بھی کوشش کی۔ ملزمان نے فرار ہونے کیلئے سلیم نامی شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینی۔ جائے وقوع سے 2 خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔