لاہور: (دنیا نیوز) متاثرہ خاتون اسما کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر فیصل غیر مردوں کو گھر بلاتا اور ان کے سامنے ناچنے پر مجبور کرتا، ڈانس سے انکار پر تشدد کرتا اور گالم گلوچ کر کے ہراساں کرتا۔
تفصیلات کے سامنے لاہور کے علاقے کاہنہ میں شوہر اور اُس کے دوست نے خاتون کو ناصرف مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا سر بھی مونڈھ دیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شوہر کے دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے سے انکار کیا گیا جس کی سزا کے طور پر اس کی یہ حالت کی گئی۔
متاثرہ خاتون اسما نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر فیصل غیر مردوں کو گھر بلاتا اور ان کے سامنے ناچنے پر مجبور کرتا۔ ڈانس سے انکار پر تشدد کرتا اور گالم گلوچ کر کے ہراساں کرتا۔ ایف آئی آر کے مطابق اسما نے فیصل سے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم میاں فیصل نے اپنے ملازم راشد علی کے ہمراہ خاتون پر تشدد کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ واردات بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔