کراچی: سی ویو میں کار سواروں کی فائرنگ سے2 افراد زخمی

Last Updated On 18 March,2019 08:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سی ویو میں کار سواروں کی فائرنگ کا واقعہ ہیش آیا جس سے دو افراد اور تین گھوڑے زخمی ہوئے۔

واقعے کا مقدمہ گھوڑوں کے مالک اور زخمی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درخشان تھانے میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ رات کار سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس سے گھوڑے کا مالک، راہگیر اور تین گھوڑے زخمی ہوئے تھے، ملزمان سفید گاڑی میں سوار تھےاور واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔