کراچی میں سڑے گوشت کی فروخت پر ایک اور ریسٹورنٹ سربمہر

Last Updated On 26 February,2019 02:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایک اور ریسٹورنٹ سیل کر دیا جس میں سڑا ہوا گوشت عوام کو کھلایا جا رہا تھا۔

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کی بلاول چورنگی کے قریب سندھ فوڈ اتھارٹی نے سپر سلاطین ہوٹل پر ایک شہری کی شکایت پر چھاپہ مارا جس کے دوران ریسٹورنٹ میں سڑا ہوا گوشت پایا گیا جبکہ کھانوں میں زائد المعیاد مصالحہ جات بھی استعمال کیے جارہے تھے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھانے کے نمونے حاصل کر لئے جبکہ ریسٹورنٹ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔