کراچی: سنگدل ماں نے گھریلو جھگڑے پر بچی کو سمندر میں پھینک دیا

Last Updated On 06 February,2019 08:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بے حس ماں ماں نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر بچی کو سمندر میں پھینک دیا، سی ویو کے قریب سے بچی کی لاش برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں ماں نے ڈھائی سالہ معصوم بچی کو سمندر میں پھینک دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ساحل سمندر سے بچی کی لاش نکال لی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز شکیلہ نامی خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا، شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا، خاتون والدین کے گھر گئی تو اسے وہاں بھی نہیں رکھا گیا، خاتون نے تعیش میں آکر بچی کو سمندر میں پھینک دیا۔

ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جس کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔