پشاور: ایف آئی اے نے جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیا

Last Updated On 25 January,2019 10:00 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے ڈبگری کے علاقے سے ایک اور عطائی ڈاکٹر کو گرفتارکر لیا، ملزم نیورو فزیشن بن کر علاج معالجہ کرتا تھا۔

پشاور کا ڈبگری گارڈن ایک بار پھر ایف آئی اے کی زد میں آ گیا۔ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف سات دن میں دوسری کاروائی عمل میں لائی گئی سالوں سے ڈبگری گارڈن میں ڈاکٹر بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عبدالروف خود کو نیورو فزیشن ظاہر کرتا تھا تاہم جب ڈگری مانگی گئی تو کچھ بھی نہ برآمد ہوا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈبگری گارڈن میں کئی غیر قانونی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی اے کی مسلسل کاروائیوں کو پشاور کے عوام نے خوب سراہا۔