گجرات: اے ٹی ایم لوٹنے والے ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Last Updated On 22 November,2018 09:33 pm

گجرات: (دنیا نیوز) دو بینکوں کی اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی کوشش، الارم بجنے پر ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، ڈیڑھ لاکھ نقدی، اسلحہ، گاڑی اور اے ٹی ایم توڑنے والے اوزار برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم پنجن کسانہ اور علی چک لالہ موسیٰ میں قائم نجی بینکوں میں واردات سے قبل اے ٹی ایم سے نکلنے والے چار شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ لوٹنے کے بعد اے ٹی ایم مشین توڑ رہے تھے کہ الارم بج گئے۔

نقاب پوش ڈاکو اے ٹی ایم مشین توڑنے اور لیجانے کیلئے اوزار بھی ساتھ لائے تھے جو نے سپرے کر کے سی ٹی وی کیمرے کو دھندلا بھی کرتے رہے۔

تھانہ صدر کھاریاں کے ایس ایچ او کے مطابق چند لمحوں بعد ہی دونوں ڈاکو گرفتار کر لئے جن کی شناخت عثمان خالد سکنہ لاھور اور شہزاد گل سکنہ گلبرگ چونگی امرسدھو لاھور کے نام سے ہوئی۔ ملزمان جو لاھور، آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور گجرات میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔