کراچی: گرفتار لیاری گینگ وار کے کارندے سے تفتیش مکمل، اہم انکشافات

Last Updated On 22 November,2018 10:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے سی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار گینگ وار کے کارندے کے ایم سی کے ملازم سے تفتیش مکمل کرلی گئی، ملزم کو ایک قتل کے 50 ہزار روپے ملتے تھے۔

گرفتار ٹارگٹ کلر فرانسز عرف فرنچ پیارے کی تفتیشی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ گینگ کے کارندے کی شادی میں رکاوٹ ڈالنے والے کو 4 گولیاں مار کر قتل کیا، فرانسز عرف پیارے نے پولیس کو بتایا کہ بھتہ خوری اور قتل کے احکامات عزیر بلوچ گروپ کا کمانڈر شاہد رحمان عرف ایم سی بی دیتا تھا۔

گینگ 9 رکنی تھا، جو مختلف علاقوں میں جرائم کرتا تھا، اثرورسوخ کے تحت کے ایم سی میں نوکری حاصل کی، ملزم کو اے سی ایل سی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔