دبئی جانے سے انکارپر شوہر نے بیوی قتل کردی

Last Updated On 22 October,2018 02:35 pm

وہاڑی،لڈن(روزنامہ دنیا) دبئی جا کر کام کر نے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

 تفصیل کے مطابق لڈن کے علا قہ پانچ مرلہ سکیم کے رہائشی چن شاہ نے اپنی بیوی سے کہاکہ دبئی چلو اور کام کرو ، بیوی نے انکار کردیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور اپنی بیوی کو کمرے میں بند کرکے تشدد شروع کردیا۔

بیٹیوں نے شور مچایا تو اظہر شاہ و دیگر آگئے جنہوں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن دروازہ نہ کھل سکا ، انہوں نے لڈن پولیس کو متعدد بار کالز کیں لیکن پولیس تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ،جس پر ورثاء اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

ملزم کوپولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔مقتولہ کے بھا ئی اظہر شاہ نے بتایا پولیس بروقت کارروائی کرتی تو اس کی بہن بچ جاتی۔