راولپنڈی: ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، غیرقانونی ادویات برآمد

Last Updated On 19 October,2018 05:18 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کا راولپنڈی کے بوہڑ بازار میں کریک ڈائون۔ بھاری تعداد میں ممنوعہ، غیر رجسٹرڈ غیرمعیاری ادویات اور جنسی گولیاں برآمد کر لیں۔

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے بوہڑ بازار کے دو ڈرگ اسٹورز پر چھاپہ مارا۔ دونوں اسٹورز سے لاکھوں کی تعداد میں اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات اور جنسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ ٹیم نے دونوں ڈرگ اسٹور سربمہر کرکے مالکان محمد ناصر اور محمد عمران کو تحویل میں لے لیا۔ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔