قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Last Updated On 18 October,2018 09:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروشی روکنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات فروشی کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دھندے میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ہیروئن، چرس اور افیون کی سپلائی کی جاتی ہے۔ منشیات فروشی میں یونیورسٹی ملازمین بھی شامل ہیں، استعمال کرنے والوں سے زیادہ بیچنے والوں کو پکڑنے پر توجہ دی جارہی ہے۔