کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 4 ملزمان گرفتار

Last Updated On 12 October,2018 06:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شارع نور جہاں سے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔ ملزم نے حساس ادارے کے اہلکار، اے ایس آئی اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کو مارا جبکہ دیگر ملزمان ڈکیتیاں اور دیگر وارداتیں بھی کرتے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شارع نور جہاں پر چار ملزمان چھینی ہوئی سرکاری گاڑی میں ڈکیتی کیلئے بنگلے پر پہنچے تو پولیس نے چاروں ملزمان کوناکہ بندی کرکے گرفتار کر لیا۔ تفتیش ہوئی تو سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم نے سنسنی خیز انکشاف کیا۔ ملزم نے حساس ادارے کے اہلکار ، اے ایس آئی ، سیاسی جماعت کے متعدد کارکنان سمیت ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے سرکاری گاڑی چھینیم اور اسی میں وارداتیں کرتے تھے۔

مزمان نے تفتیش میں بتایا کہ لائنز ایریا میں ساتھی کے پاس بیگ میں اسلحہ بھی چھپا رکھا ہے۔