صوابی: غیرت کے نام پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 04 October,2018 11:44 am

پشاور: (دنیا نیوز) صوابی میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں، ملزم فرار ہوگیا۔

گاؤں سرد چینہ میں ملزم فضل نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر مقتول نوجوان شہنشاہ کی ماں بھی جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔