راولپنڈی میں ون ویلرز کے خلاف خصوصی سکواڈ تشکیل

Last Updated On 20 May,2018 05:59 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں سحری کے بعد سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کا راج، شیطانی اور جان لیوا کھیل سے روزہ داروں کا سکون برباد ہو گیا، کوئی روکنے والا نہیں، دنیا نیوز کی خبر پر انتظامیہ کا ایکشن، ون ویلرز کے خلاف خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا۔

 

جان ہتھیلی پر رکھ کر خود کو منوانے کا خطرناک شوق، راولپنڈی کی اہم سڑکوں پر سحری کے بعد ون ویلنگ کرنے والوں کا راج، فراٹے بھرتی بائیکس پر تماشا، روزہ داروں کا سکون برباد ہو گیا۔

فیض آباد سے صدر تک ہر طرف نوجوانوں کی ٹولیوں میں ون ویلنگ، مری روڈ پر مکینکس کی ملی بھگت سے سائیلنسر نکال کر شور شرابہ، میٹرو سٹیشن شمس آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور کمیٹی چوک پر بھی جوا لگا کر ریس، پولیس رات بھر ڈیوٹی دے کر تھک گئی۔ ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس بھی غائب

دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو انتظامیہ بھی جاگ گئی۔ ون ویلرز کے خلاف خصوصی سکواڈتشکیل دے کر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔