راولپنڈی: پولیس کے مبینہ تشدد سے تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا

Last Updated On 09 May,2018 01:39 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس کے مبینہ تشدد سے تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس چوری کا اعتراف کرانے کے لیے تشدد کرتی رہی۔

وفاقی داراحکومت کے جڑواں شہر کے علاقے آر اے میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے منصور کو چار روز تک غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کیا، منصورکی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گیا۔ لواحقین کے مطابق پولیس چوری کا اعتراف کرانے کے لیے تشدد کرتی رہی۔