فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں چور میڈیکل سٹورز مالکان کی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فارمیسی کے تالے توڑ کا لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر رفو چکر ہو گئے۔
جڑانوالہ کے علاقے میں کار پر آئے چوروں نے مہارت سے فارمیسی کے تالے کھولے اور پھر غلے کی صفائی کی۔ نقدی سے دل نہ بھرا تو فارمیسی سے ایک ایل ای ڈی بھی اٹھا کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ فارمیسی مالک کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ واردات کو دو روز گزر گئے لیکن پولیس نے تاحال واقع کا مقدمہ درج نہیں کیا۔