لاہور: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

Last Updated On 17 April,2018 08:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ، دکاندار جاں بحق، ڈاکوؤں کا ایک ساتھی بھی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مانگا منڈی کے ایک کریانہ سٹور میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 4 ڈاکو واردات کے لیے سٹور میں داخل ہوئے۔ دوران واردات دکاندار حسن نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکوؤں کا اپنا ایک ساتھی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دکاندار شدید زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔