کراچی: پسند کی شادی کا المناک انجام، منگھو پیر میں میاں بیوی قتل

Published On 13 Feb 2018 11:47 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کا المناک انجام، شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کر دیا، پولیس کو ملزموں کی تلاش۔

شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں واقع مکان سے میاں بیوی کی تشددزدہ لاشیں ملیں جنہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مقتولین کی شناخت زینب اور روزی خان کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں لاشوں پر تیز دھار آلے کے وار کے نشانات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ روزی خان اور زینب نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ جائے واردات سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔



دوسری جانب سائٹ کے علاقے میں واقع فیکٹری کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔