پنجاب کمپنیز سکینڈل: صاف پانی پراجیکٹ کا منیجر ملک وارث گرفتار

Published On 07 Nov 2017 08:44 PM 

پنجاب کمپنیز سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، محکمہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز کے انسپکٹر زبیر اخلاق کی کارروائی، صاف پانی پراجیکٹ کے منیجر ملک وارث کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کمپنیز سکینڈل سامنے آنے کے بعد حکومت پنجاب خوردبرد کرنیوالے ملزمان کے خلاف میدان میں آ گئی۔ صاف پانی پراجیکٹ میں 7 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے میں 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز کو بڑی کامیابی ملی ہے اور اس نے صاف پانی پراجیکٹ کے منیجر ملک وارث کو گرفتار کر لیا ہے۔ صاف پانی کمپنی میں بدعنوانیاں کرنے والے 22 افراد میں سے یہ پہلی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔