لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے کوالیفائر راؤنڈ کا آخری میچ بھی جیت لیا۔
قومی ویمنز ٹیم نے بنگلا دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ، پاکستان ویمنز ٹیم نے 179رنز کا ہدف 39اعشاریہ چار اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی69اور عالیہ ریاض 52رنز بنا کر نمایاں رہیں، بنگلا دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ 2025 کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہےاور کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی ہے۔