لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوورز میں محض 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، نانا پت 19 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا، رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 3،3 جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے تھے۔
سدرا امین نے 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ کپتان ثنا فاطمہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔
تھائی لینڈ کی تھپاچہ پوٹھاوونگ نے 2 جبکہ کمچومپھو اور مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔