پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی

Published On 16 April,2025 08:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، صاحبزادہ فرخان 53 اور کولن منرو 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے گوس نے 9، کپتان شاداب خان نے 14، اعظم خان نے 4 ، حیدر علی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن ہولڈر 32 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر ، محمد حسنین اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے سے ٹاس تاخیر سے ہوا، 7:30 پر ہونیوالا ٹاس 8:15 پر ہوا اور میچ کا آغاز 8:45 پر ہوا۔

ملتان سلطانز 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز بنا سکی، ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام نے 17 اور مائیکل بریسویل نے 16 رنز بنائے۔