لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی سیریز کیلئے قومی ٹیم آج سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
پاکستانی سکواڈ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔
سہ ملکی سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ٹرائی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو گا، سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔