کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم ایونٹ کیلئے ملائیشیا چلی گئی۔
قومی ویمنز ٹیم کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہوئی، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں، ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ملائیشیا روانگی سے قبل کراچی میں پریکٹس سیشن جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کے ساتھ ایونٹ کی تیاری کی۔