کنگز ٹاؤن: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔
کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے ہرا دیا، بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے شمیم حسین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 32 اور عقیل حسین نے 31 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔