لاہور: (ویب ڈیسک ) نامور کرکٹر عبدالقادر کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔
معروف کرکٹر منفرد سپن باؤلر تھے اور گوگلی ماسٹر کے طور پر جانے جاتے تھے، عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں اور 104 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
عبدالقادر 1977 ء سے 1993 ء تک قومی ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر 1977ء کو انگلینڈ اور آخری ٹیسٹ میچ 6 دسمبر 1990ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی وہ حبیب بنک کی نمائندگی کرتے رہے، 6 ستمبر 2019 کو ان کا لاہور میں 63 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔