لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹر ابرار احمداور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی پاکستان شاہینز کی طرف سے دوسرا چار روزہ میچ کھیلیں گے، کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہوں گے، سلیکٹر چاہتے ہیں کہ ابرار احمد بنچ پر بیٹھنے کے بجائے میچ پریکٹس کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے مکمل فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔