لارڈ ہل:(دنیا نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے 107 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔
میچ کے آغاز پر ہی آئرش ٹیم کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں، آئر لینڈ کی پہلی وکٹ صفر جبکہ دوسری 2 رنز کے مجموعی سکور پر گری، دونوں کھلاڑیوں کو شاہین آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔
آئرش ٹیم کی تیسری وکٹ 4 رنز کے مجموعے پر گری، آئرش کپتان پاؤل سٹرلنگ کو محمد عامر نے پویلین چلتا کیا، آئرلینڈ کا چوتھا نقصان 15 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا، آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر کو بھی شاہین آفریدی نے پویلین بھیجا۔
میچ میں آئرش کھلاڑیوں کا آنا جانا لگا رہا، یوں کرٹس کیمپفر 7 اور جارج ڈوکریل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،بعد میں آنے والے کھلاڑی گیرتھ ڈیلینی اورمارک ایڈیرنے ٹیم کو سہارا دیا اور شانداد کھیل پیش کیا اور دنوں سے سکور 76رنز پر پہنچایا، عماد وسیم نے گیرتھ ڈیلینی کو آؤٹ کیا جبکہ مارک ایڈئر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،آئرش ٹیم کی جانب سےگیرتھ ڈیلینی31رنز کے ساتھ ٹاپ پررہے۔
آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 106رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے 3،3، محمد عامر نے2، حارث رؤف نےایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 32رنز(ناٹ آؤٹ) کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان اورصائم ایوب 17، 17 ،فخر زمان 5،عثمان خان نے2 رنز بنائے جبکہ شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عماد وسیم 4، عباس آفریدی نے 17 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی 13رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے امریکا اور بھارت میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، صرف رسمی طور پر پاکستان اور آئرلینڈ نے اپنا آخری گروپ میچ کھیلا ہے۔