سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ مظلوم فلسطینی شہریوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہ ہٹے، انہوں نے اسرائیلی بربریت کیخلاف آواز بلند کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات کے ایک معروف برانڈ کے ساتھ ملکر ’’آزادی اور مساوات‘‘ کے نام سے ٹی شرٹس اور جوتے لانچ کیے ہیں، شرٹس اور جوتوں پر اسرائیلی دہشتگردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے نعرے تحریر ہیں، عثمان خواجہ کی متعارف کردہ ٹی شرٹس پر “آزادی انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” کے نعرے درج ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عثمان خواجہ نے لکھا کہ ٹی شرٹس اور جوتوں کی فروخت سے آنے والی تمام آمدنی غزہ کے بچوں کیلئے ‘یونیسیف چلڈرن آف غزہ’ کو عطیہ کی جائے گی، ٹی شرٹس تمام سائز اور رنگوں میں دستیاب ہوں گی، لوگ فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ ان ٹی شرٹس کو خریدیں اور اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اس سے پہلے کھیل کے میدان بھی مختلف طریقے اپنا چکے ہیں جس پر انہیں آئی سی سی کی جانب سے سختیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہاتھ سے لکھے ہوئے نعروں “آزادی ایک انسانی حق ہے”اور“ تمام زندگیاں برابر ہیں” والے جوتے پہننے سے روک دیا تھا جس پر انہوں نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔
بعد ازاں عثمان خواجہ نے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی مگر آئی سی سی نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
I ve team up with @electric_wicky to bring you the Uzzy "Freedom and Equality" T shirts. All profits will be donated to the Unicef Children of Gaza appeal . For those who can, please purchase to help support those who are struggling and spread the word! Link in my Bio! pic.twitter.com/h2HOtZ7f1p
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) January 16, 2024