بگ بیش لیگ: پی سی بی کا حارث ، زمان اور اسامہ میر کے این او سی میں توسیع سے انکار

Published On 27 December,2023 06:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں مصروف کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست پر انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر حارث روف، زمان خان اور آل راؤنڈر اسامہ میر کے این او سی میں توسیع نہیں ہوگی، پی سی بی نے بی بی ایل فرنچائزز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کی این او سی کی معیاد کل ختم ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے تک آسٹریلیا ہی میں قیام کریں گے، بی بی ایل فرنچائز سڈنی تھنڈرز، ملیبرن اسٹارز نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔