چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل آسٹریلیا روانہ ہونگے

Published On 27 December,2023 10:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کل آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی آسٹریلیا جائیں گے، ذکا اشرف کل جبکہ سلمان نصیر آج رات آسٹریلیا کےلئے لاہور سےروانہ ہوں گے۔

سلمان نصیر پاکستان اور آسٹریلیا کا جاری میلبرن ٹیسٹ بھی دیکھیں گے، ذکااشرف اور سلمان نصیر کا دورہِ آسٹریلیا ایک ہفتے پر مشتمل ہے، سلمان نصیر دو یا تین جنوری کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

سلمان نصیر پاکستان ٹیسٹ سکواڈ، ٹیم مینجمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے، دورہ پر ذکااشرف، سلمان نصیر کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ذکااشرف نے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل دورہ آسٹریلیا پر جاناتھا مگر زاتی مصروفیات کے باعث ذکااشرف کا دورہ آسٹریلیا تاخیر کا شکار ہوا۔