سڈنی: (دنیا نیوز) بھارتی کمنٹیٹر محمد کیف کے آسٹریلیا کو چیمپئن نہ ماننے کے معاملے پر آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی شہر احمدآباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ایونٹ کی ناقابلِ شکست بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور چھٹی مرتبہ ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بعدازاں میچ ٹرانسمیشن کے دوران ساتھی کمنٹیٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد کیف کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ عالمی کپ ایونٹ کی بہترین ٹیم نے جیتا ہے، بھارت کاغذ پر بہترین ٹیم تھی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
— David Warner (@davidwarner31) November 22, 2023
کیف کے اس بیان پر آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی کرارا جواب دیا اور کہا کہ میں محمد کیف کو پسند کرتا ہوں، لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ کاغذ پر کیا ہے کیونکہ آخر میں آپ کو بہترین پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی معنی رکھتا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ اسے فائنل کہتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جو اہمیت رکھتا ہے، یہ کسی کے بھی حق میں جاسکتا ہے اور اسے ہی کھیل کہتے ہیں، آسٹریلوی بلے باز نے اپنے پیغام میں آئندہ ایونٹ کا بگل بھی بجادیا اور تحریر کیا کہ 2027 ہم آرہے ہیں۔