راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا سیمی فائنل کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جارہا تھا جس کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود دوڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔
اس تصادم کا نتیجہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کے انجرڈ ہونے کی صورت میں برآمد ہوا۔
سرفراز احمد ٹکرانے کے بعد کھڑے ہو گئے مگر شان مسعود کچھ دیر گراؤنڈ میں لیٹے رہے اور پھر بعدازاں وہ میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کی انجری کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
— Thakur (@hassam_sajjad) November 17, 2023
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اور ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے جس کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا۔