کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر وضاحت پیش کردی گئی ۔
اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کیا کہا ؟کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تو میں بھی ہنس پڑا۔انہوں نے کہا کہ رزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ جب تقریب سے واپس گھر آیا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کیا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہیں گے۔
واضح رہے کہ عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ چکے ہیں۔