خیبرپختونخوا: ایک اور پولیو کیس رپورٹ، 13 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

Published On 08 January,2025 10:53 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوگیا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل تتہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈی آئی خان سے 10، ٹانک 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے دو، دو کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس بھی شامل ہے۔