لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کے انتقال کی اطلاع شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق آفریدی نے سوشل میڈیا پر دی۔
— Mushtaq Afridi (@mushiafridi10) October 17, 2023
مشتاق آفریدی کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد ازنماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے علیل بہن کی صحت یابی کیلئے سوشل میڈیا پر صارفین سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 16, 2023