لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباشی دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مکمل برتری کے ساتھ پاکستان ٹیم نے سیریزمیں وائٹ واش کیا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاباش بوائز، کپتان اور کھلاڑی جس طرح متحد دکھائی دے رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، ہر کوئی ممکنہ حد تک ہر صورتحال میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے، پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک اچھا وقت ہے۔
And that’s a white-wash with complete dominance. Well done boys! Love the unity captain and players are showing. Everyone adding value in every possible situation. Good time for Pakistan cricket. https://t.co/iPNsak2gNV
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 26, 2023
واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو تیسرے اور سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 59 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کیا۔