ایشیا کپ کو کولمبو سے منتقل کئے جانے کا معاملہ، پی سی بی کا تحفظات کا اظہار

Published On 03 September,2023 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کی وجہ سے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کو کولمبو سے منتقل کئے جانے کا معاملہ پر پی سی بی نے اپنے تمام تر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے ایشیاکپ کے متاثر ہونے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، سری لنکا میں ان دنوں میں میچز کروانے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل نے کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ان تحفظات کی روشنی میں اپنا ہوم ورک کرے گی، ہوم ورک میں مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا، ایسا وینیو تلاش کی جانے کی کوشش کی جائے گی جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہورہی۔

دمبولا ایسا وینیو ہے جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہیں، پی سی بی نیا وینیو تلاش کرنے کے بعد اے سی سی پی سی بی کو آگاہ کرے گا، حتمی فیصلہ کرنے کے لئے بہت جلد اجلاس ہو گا۔