راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی ٹیم نے راولپنڈی سٹیڈیم کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں 336 رنز بنا کر پنڈی سٹیڈیم میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے پاس تھا، قومی ٹیم نے سال 2004ء میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف راولپنڈی سٹیدم میں 329 رنز بنائے تھے۔
دوسرے میچ کی مکمل تفصیلات کیلئے یہ پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف