محمد حارث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل

Published On 25 April,2023 12:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد حارث کو کیوی ٹیم کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد حارث کی شمولیت سے پاکستان کے سکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

واضح رہے کہ محمد حارث کی شمولیت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے سکواڈ میں دو وکٹ کیپر بیٹر شامل ہوگئے ہیں جبکہ حارث پاکستان کی جانب سے 4 ون ڈے اور 9 ٹی 20 کھیل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز راولپنڈی جبکہ بقیہ 3 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔