لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کلب ناٹنگھم شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی 2023 وائٹلٹی بلاسٹ مہم کے لیے سائن کرلیا ہے،شاہین شاہ آفریدی کلب کے دو غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
BREAKING | speedster @iShaheenAfridi signs for the 2023 @VitalityBlast.
— Nottinghamshire CCC (@TrentBridge) March 30, 2023
Full details https://t.co/EptegVwJ2q#TheEagleHasLanded pic.twitter.com/0O8OtRynQP
ناٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں ہمیں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ملا ہے جس نے بڑے اسٹیجز پر خود کو ثابت کیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لگا تار دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔