لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی کو کوچ نے پیسر سے سپنر بنا دیا۔
جنوبی افریقی لیفٹ آرم باؤلر کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم و دیگر کو باؤلنگ کرتے دیکھتا تھا مگر سپیڈ کم ہونے سے مسئلہ ہوا، سپن شروع کرنے سے کیریئر بنا، اگر میڈیم پیسر ہی رہتا تو کبھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتا تھا، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند اور ٹیمیں کافی مضبوط ہیں۔
تبریز شمسی نے کہا کہ میں بچپن میں جنوبی افریقہ کیلئے بطور پیسر کھیلنے کا خواب دیکھتا تھا، وسیم اکرم، چمندا واس، شان پولاک اور ایلن ڈونلڈ کو باؤلنگ کرتے دیکھا کرتا تھا، ہائی سکول ٹرائلز میں ایک کوچ نے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ تمہاری سپیڈ اتنی نہیں کہ فاسٹ باؤلر بن سکو‘‘میرے لیے یہ بڑی پریشانی کی بات تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے سپن باؤلنگ شروع کردی، یہ اچھا ثابت ہوا کیونکہ میڈیم پیسر کی حیثیت سے میں کبھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل پاتا۔