پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا

Published On 11 February,2023 10:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 8 کا آفیشل گانا جاری کر دیا گیا۔

پی ایس ایل 8 کے ترانے ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل ترانے کا دورانیہ 3 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔

ترانے کو عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع نے گایا ہے، آفیشل ترانے کی ویڈیو میں ایونٹ کی تمام 6 ٹیموں کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں۔

ترانے کی ویڈیو میں شاہین آفریدی، کپتان بابر اعظم، شاداب خان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہنواز دھانی کے علاوہ ٹرافی کو بھی دکھایا گیا ہے۔